ویرات کوہلی نے محمد عرفان کے بارے میں دلچسپ واقعہ سنا دیا

ویرات کوہلی نے محمد عرفان کے بارے میں دلچسپ واقعہ سنا دیا

نیو دہلی :بھارت کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر اور دراز قد  باؤلر محمد عرفان کے بارے میں دلچسپ وقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی شعیب اختر کو کبھی نہیں کھیلا  لیکن دمبولا میں کھیلے گئے ایک مقابلے میں وہ آﺅٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور شعیب کا سامنا کرنے کا موقع نہیں ملالیکن جب انہیں عمر اس حصے میں بھی ایسی باﺅلنگ کرتے دیکھا تو ایسا لگا کہ جب وہ جوا ن ہوں گے تو لگتا ہوگا کہ نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے رہنا ہی ٹھیک ہے۔

محمد عرفان کے بارے میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ایک میچ سے قبل ہمارے بیٹنگ کوچ سنجے بانگر نے 1فٹ لمبے سٹول پر کھڑے ہوکر ہماری پریکٹس کروائی،میچ کے دوران میں نے انہیں پل مارنے کی کوشش کی تو گیند کافی اوپر سے گئی ،ویرو پا جی (وریندر سہواگ) نے مجھے بولا کہ وہ بہت لمبا ہے اسے پیس کے ساتھ کٹ مار،ان کے کہنے پر میں نے کٹ مارا تو گیند پھر سے کافی اوپر سے گئی جس پر ویرو پاجی بولے تو رہنے دے ،نا ن سٹرائیکر اینڈ پر آجا۔