تحریک انصاف کا سموگ کم ہونے تک اسکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ

تحریک انصاف کا سموگ کم ہونے تک اسکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ

لاہور:  تحریک انصاف نے سموگ کم ہونے تک سکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا۔اس ضمن میں تحریک انصاف کے احمد خان بھچر نےقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات کی نااہلی کے سبب پنجاب میں سموگ کا راج ہے ۔محکمے نے شہریوں سمیت سکول جانے والے بچوں کے زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔بچے سانس،گلے اور آنکھوں کی جلن سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلاہیں ۔ بچوں کی بیماریاں دیکھ کر والدین پریشان ہیں ۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے ابھی تک حفاظتی انتظامات نہ کئیے جاسکے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ سموگ کم کرنے کے لیے محکمہ مصنوعی بارش کے انتظامات کرے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے اسموگ کی وجہ سے طلبا کی حاضری بہت کم ہو گئی ہے ۔