اہم عرب ملک نے 30سال سے کم عمر غیر ملکی ورکرو ں کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی گئی

اہم عرب ملک نے 30سال سے کم عمر غیر ملکی ورکرو ں کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی گئی

اہم عرب ملک نے 30سال سے کم عمر غیر ملکی ورکرو ں کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی گئی

کویت: کویت میں 30سال سے کم عمر غیرملکی کارکنوں کی درآمد پر پابندی ہوگی۔ بعض پیشوں میں کمپنیوں کو غیرملکی کارکنوں کی تعداد میں 25فیصد کمی کرکے ان کی جگہ نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

مقامی اخبار الانباءکے مطابق پبلک اتھارٹی آف مین پاور نے فیصلہ کیا ہے کہ 2018میں 30سال سے کم عمر ڈپلومہ کے حامل غیرملکیوں کارکنوں درآمد نہیں کیا جائے گا۔ کویت میں مقیم غیرملکی کی تعلیمی ڈگری جو ملک میں داخلے کے وقت رجسٹرکروائی گئی تھی میں تبدیلی ممکن نہیں۔ اعلی ڈگری کے حصول کی صورت میں غیرملکی کارکن اگر اسے سسٹم میں رجسٹر کروانا چاہتا ہے تو اسے نئے ویزے پر آنا پڑے گا۔

اسی طرح نجی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ترغیب دینے کے لئے آئندہ سال بعض پیشوں میں کارکنوں کی تعداد میں25فیصد کمی کی ہدایت کی جائے گا تاکہ یہ ادارے کارکنوں کے بجائے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔