ایم کیو ایم پاکستان کا ارشد وہرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کا ارشد وہرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

کراچی: ارشد وہرا کے بطور ڈپٹی میئر استعفیٰ نہ دینے پر ایم کیو ایم پاکستان نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی میئر کی جانب سے استعفیٰ نہ دینے پر ایم کیو ایم پاکستان قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

الیکشن کمیشن کو خط لکھے جانے والے خط میں فاروق ستار سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا حوالہ بھی دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ کے تحت پارٹی لیڈر منتخب نمائندے کی پارٹی سے علیحدگی پر الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کو ارشد وہرا کی پارٹی سے علیحدگی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں