میرے اور دیپکا کے درمیان تعلقات اختتام پذیرکیوں ہوئے، رنبیر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

میرے اور دیپکا کے درمیان تعلقات اختتام پذیرکیوں ہوئے، رنبیر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی:معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور اور دیپکا مبینہ تعلقات میں ملوث تھے لیکن اچانک یہ خبر آئی تھی کہ" لو بیرڈ"رنبیر اور دیپکا نے اپنی راہیں جدا کر لیں ہیں اس خبر نے منظر عام پر آتے ہی مداحوں کو حیران کر دیا تھا ۔
رنبیر کپور نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ میرے اور دیپکا کے درمیان مبینہ تعلقات تھے لیکن میں یہ بات مانتا ہوں کہ میں نے دیپکا کو دھوکا دیا ہے۔


میں نے اپنی غیر ذمہ داری اورنا سمجھی کی وجہ سے اپنا پیار  کھو دیا ہے ۔مجھے اب سمجھ آئی ہے کہ اگر ہم کسی سے عہد کرتے ہیں تو اس عہد کا کیا مطلب ہوتا ہے یہ بات مجھے بہت دیر سے سمجھ آئی ہے اور اب میں دیپکا کو دھوکا دینے پر شرمسار ہوں ۔