پنجاب حکومت نے اسموگ کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے اسموگ کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کی روک تھام کے لیے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے فصلوں، ٹائروں اور کوڑے کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق اسموگ بھارتی پنجاب میں چاول کی فصلوں کے مڈھوں کو آگ لگانے سے ہوئی۔

اسموگ کی روک تھام کی ذمے داری محکمہ تحفظ ماحولیات کی ہے اور محکمہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

پنجاب میں گزشتہ چند روز سے شدید اسموگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ ان حادثات میں اب تک 9 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو چکے ہیں۔ اسموگ کی وجہ سے لوگوں مخلتف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں