نواز لیگ بھی ہماری طرح عدالتوں کا سامنا کرے، آغا سراج درانی

نواز لیگ بھی ہماری طرح عدالتوں کا سامنا کرے، آغا سراج درانی

بھٹ شاہ: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا،اب نواز لیگ بھی کرے.صورتحال نواز شریف کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

بھٹ شاہ میں گفتگوکرتے ہو ئے آ غا سرا ج درانی کا کہنا تھا کہ جب ہم نے جمہوریت کی خاطر ساتھ دیا اس وقت ہم اچھے تھے.جمہوریت کے لئے سب کچھ کریں گے مگر کسی شخص یانواز شریف کے لئے نہیں کریں گے۔قبل ازیں بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس کے آغاز پر قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے مزارپرحاضری دی تھی۔