آئندہ پیشی پر نواز شریف کے پیش نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: سعد رفیق

آئندہ پیشی پر نواز شریف کے پیش نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: سعد رفیق

لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا سب کو معلوم ہے جبکہ آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر گامزن ہیں


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں آصف زرداری سے ملنے کیلئے کوئی جلدی نہیں اور نہ ہی زرداری صاحب سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں، مسلم زرداری صاحب جولڈوبانٹ رہے ہیں وہ ہمیں چاہیے بھی نہیں۔ پاکستان کی تاریخ یہ ہے کہ آمروں اور مارشل لا کو دوام دینے والے ججز کو عزت سے جانے دیا گیا


انھوں نے شکوہ کیا کہ کسی بھی وزیراعظم کوعزت کےساتھ جانے نہیں دیا گیا اور ستر سالوں میں ایک بھی وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکا۔،پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کارویہ جمہوری نہیں۔زرداری اورجلسےوالے ہمارےساتھ ملکرمردم شماری سے متعلق بات کریں۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ آئندہ پیشی پرنوازشریف کا عدالت میں پیش نہ ہونے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا