بائے بائے کرکٹ ! معروف قومی فاسٹ بالر 6 ماہ کیلئے کرکٹ سے آؤٹ

بائے بائے کرکٹ ! معروف قومی فاسٹ بالر 6 ماہ کیلئے کرکٹ سے آؤٹ

لاہور:فاسٹ بولرعثمان شنواری انجری کےباعث4سے6ماہ کیلیےکرکٹ سےآوٹ ہو گئے ہیں ۔ عثمان شنواری اسٹریس فریکچرکے باعث کرکٹ سےآؤٹ ہوئے ہیں ۔ سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں انجری مسائل کا شکار ہونے والے تیز گیند باز عثمان شنواری کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے ۔

پی سی بی کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 23سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں بولنگ کے دوران اس قدر زور لگایا کہ ان کے کمر کی پرانی تکلیف دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے شعبے کے انچارج ڈاکٹر سہیل سلیم نے بورڈ حکام کو بتایا ہے کہ پیر عثمان شنواری کو فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ لگیں گے اور اس دوران انہیں کرکٹ کو مکمل طور پر بائے بائے کرنا ہو گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان خان شنواری کو کمر کی وہی تکلیف دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انہیں مکمل فٹ ہونے اور ردھم حاصل کرنے میں تین سال لگے تھے۔