یمن میں اتحادی فوج کی بمباری، سابق صدر کا وفادار کرنل 8 ساتھیوں سمیت ہلاک

یمن میں اتحادی فوج کی بمباری، سابق صدر کا وفادار کرنل 8 ساتھیوں سمیت ہلاک

صنعاء: یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج کے آپریشن کے دوران اتحادی طیاروں کی بمباری سے سابق صدر علی عبداللہ صالح کا وفادار کرنل 8 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو   گیا۔

العربیہ نیوز چینل کے مطابق یمن کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی صنعاء میں اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کرنل علی الاعجم اپنے 8 ساتھیوں سمیت مارا   گیا۔ کرنل علی الاعجم ری پبلیکن گارڈز کے تیسرے بریگیڈ کا قائم مقام کمانڈر تھا۔

انھوں نے بتایا کہ اتحادی طیاروں نے مشرقی صنعاء میں نھم کے محاذ کے قریب ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، اس میں کرنل علی الاعجم اور اس کے8 ساتھی سوار تھے۔

مصنف کے بارے میں