ضرورت پڑی تو شام میں اپنی فوج اتاریں گے ،اسرائیل کی دھمکی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر شام کی وادی گولان میں اپنی فوج اتاریگی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم شام کی وادی گولان کے علاقے الدروزمیں شامی اپوزیشن کی پیش قدمی روکنے کیلئے اسرائیلی فوج داخل کی جا سکتی ہے۔

ترجمان رونین مانیلیس نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح افواج خضر قصبے میں کسی قسم کا نقصان روکنے اور الدروز کے باشندوں کے دفاع کیلئے اپنی فوج شام میں داخل کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ الدروز قبیلہ اسرائیل میں عرب اقلیت میں شامل ہے اور انہیں اسرائیل میں تمام شہری حقوق حاصل ہیں۔ اس کے علاوہ قبیلے کے افراد اسرائیلی فوج میں خدمات بھی سرانجام دیتے ہیں۔ شام کے اندر بھی الدروز قبیلے کے افراد کی بڑی تعداد آباد ہیں۔