اسرائیل نے شام میں فوج داخل کرنے کی دھمکی دے دی

اسرائیل نے شام میں فوج داخل کرنے کی دھمکی دے دی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر شام کی وادی گولان میں اپنے فوج اتارنے کے لیے تیار ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شام کی وادی گولان کے علاقے درزیہ میں شامی اپوزیشن کی پیش قدمی روکنے کے لیے اسرائیلی فوج داخل کی جا سکتی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان رونین مانیلیس نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح افواج خضر قصبے میں کسی قسم کا نقصان روکنے اور الدروز کے باشندوں کے دفاع کے لیے اپنی فوج شام میں داخل کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ درز قبیلہ اسرائیل میں عرب اقلیت میں شامل ہے اور انہیں اسرائیل میں تمام شہری حقوق حاصل ہیں اس کے علاوہ قبیلے کے افراد اسرائیلی فوج میں خدمات بھی سرانجام دیتے ہیں۔ شام کے اندر بھی دروز قبیلے کے افراد کی بڑی تعداد آباد ہیں۔

مصنف کے بارے میں