نواب شاہ: پیپلز میڈیکل کالج اسپتال کے شعبہ گائنی میں داخل مریضہ نے ہسپتال کے بیت الخلا میں بچے کو جنم دیا۔

اطلاعات کے مطابق نواب شاہ کے پیپلزمیڈیکل کالج وہسپتال کے شعبہ گائنی میں سانگھڑ کی مریضہ آسیہ مسیح نے ہسپتال کے باتھ روم میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ تاہم نومولود بیت الخلا کے ڈبلیو سی میں گرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہی یہ واقعہ رونما ہوا جب کہ بچے کی لاش بھی 4 گھنٹے تک ڈبلیو سی میں پھنسی رہی جس کے بعد ہسپتال کے عملے نے ڈبلیو سی توڑ کر بچے کی نعش نکالی۔