کرپٹ ٹولے نے ملکی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے : سراج الحق

کرپٹ ٹولے نے ملکی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے : سراج الحق


شکرگڑھ: ا میر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو غربت ، مہنگائی ، دہشت گردی اور لاقانونیت کا تحفہ دیا ہے کرپشن اور کرپٹ ٹولے نے ملکی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے کڑا احتساب ہی پاکستان کو مشکلات سے نکا ل سکتا ہے پوری قوم کی نظریں اس وقت اعلیٰ عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں قوم اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے چوروں ، ڈاکوئوں کو پہچان چکی ہے کرپٹ ٹولے کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظفروال میں جلسہ عام خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہاکہ جمہوریت کی آڑمیں سیاست دانوں نے بد ترین کرپشن کر کے قوم کو جمہوریت کے نام سے نفرت دلا دی ہے سینٹر سراج الحق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پانامہ لیکس اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہے خود کو پاکستان کے سیاہ وسفید کا مالک سمجھنے والے آج عدالتوں میں بمعہ اہل وعیال دھکے کھا کر مجھے کیوں نکا لا کاراگ الاپ رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اقتدار میں آکر پاکستان کے عوام سے احساس محرومی کے خاتمے کے لیے عملی جدوجہد کرے گی اور وطن عزیز کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی جلسہ عام میں ظفروال /شکرگڑھ/نارووال سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔