فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کرنے پر عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی

فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کرنے پر عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی


راولپنڈی: انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے توہین آمیز پوسٹیں شیئر کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر10سال قید اور1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے فیصلے کے بعد ضمانت پر رہا ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق ملزم کو 382بی کا فائدہ بھی دیا گیا ہے تھانہ سی ٹی نے وسیم عباس کو توہین آمیز پوسٹیں فیس بک پر شیئر کرنے کے الزام میں مقدمہ نمبر16/16درج کیا تھا جبکہ ملزم قبل از گرفتاری ضمانت پر رہاتھا

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم وسیم عباس کو دہشت گردی کی دفعہ 9ATAکے تحت 5سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ جبکہ دفعہ11W-ATAکے تحت 5سال قید بامشقت اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے تاہم فیصلے کے بعد سی ٹی ڈی حکام نے ضمانت پر رہا ملزم کو کمرہ عدالت سے دوبارہ گرفتار کر کے سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوا دیا ہے