بالی ووڈ فلم ”ساہو“ کی شوٹنگ کے دوران موبائل فون پر پابندی

بالی ووڈ فلم ”ساہو“ کی شوٹنگ کے دوران موبائل فون پر پابندی

ممبئی۔ : بالی وڈ فلم ”ساہو“ کے سیٹ پر موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پرابھاس اور شرادھا کپور کی فلم ”ساہو“ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی جلد ابوظہبی کے مختلف مقامات پر شروع کی جائے گی،فلم کے سیٹ پر کسی بھی منظر کے لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر موبائل فون لانے پر پابندی سمیت سخت سکیورٹی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
فلم میں اداکار جیکی شروف، نیل نیتن مکیش اور ارون وجے بھی شامل ہیں۔