بھارتی خفیہ ایجنسی نے چین کیخلاف 10ممالک کو اتحاد کی پیشکش کردی

بھارتی خفیہ ایجنسی نے چین کیخلاف 10ممالک کو اتحاد کی پیشکش کردی


نئی دہلی:بھارتی خفیہ ایجنسی نے چین سے نمٹنے کے لئے انڈونیشیا ‘ ملائیشیا ‘ تھائی لینڈ ‘ سری لنکا اور موریشیس سمیت دس ممالک کو رئیل تائم میری ٹائم انٹیلی جنس کی پیش کش کی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد جنوبی چین سمندروں میں انسانی سمگلنگ ‘ اسمگلنگ اور سرحدی تنازعات سے نمٹنا ہے ۔ جبکہ درحقیقت اس کا مقصد چین کیخلاف ایک اتحاد قائم کرنا ہے۔


بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شیل لانبا کا کہنا ہے کہ اس پیش کش کو انتہائی مثبت لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی چوین کے سمندروں میں بھارت ‘ انڈونیشیا ‘ ملائیشیا سمیت دس ممالک کو مشترکہ سکیورٹی خدشات لاحق ہیں ۔ جس کے لئے ان ممالک کو انٹیلی جنس میری ٹائم معلومات کے تبادلے کی پیش کش کی گئی ہے ۔