بھارتی فوجی ٗ جونیئر افسر کی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا

بھارتی فوجی ٗ جونیئر افسر کی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا

نئی دہلی :بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل کو خفیہ اطلاع پر جونئیر افسر کی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملٹری پولیس نے خفیہ اطاع ملنے پر فوج کے حاضرسروس لیفٹیننٹ کرنل کے گھر چھاپہ مارا تو وہاں اسکا سینیر افسر اور حاضر سروس کرنل موجود تھا جو کہ بطور چیف انجنئیر کے عہدے پر کام کر رہا تھا ۔چھاپہ رات کے تین بجے مارا گیا ۔

چھاپہ مارنے پر ملٹری پولیس کے اہلکار یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ کرنل اپنے جونئیر افسر کی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا ہے ۔ تاہم ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا ۔تصدیق کے لیے مذکورہ کرنل اور خاتون کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیجا گیا جہاں رپورٹس میں دونوں کے مابین جسمانی تعلقات کی تصدیق ہو چکی ہے ۔