فواد خان کو انڈین فلموں میں کام نہیں کرنا چاہیے تھا : شان

فواد خان کو انڈین فلموں میں کام نہیں کرنا چاہیے تھا : شان


اسلام آباد:پاکستانی سٹار اداکار شاہ شاہد نے کہا ہے کہ میری ضرورت پاکستان میں ہے تو میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کروں گا


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اداکار سے ہمیشہ پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ خود کو ہندوستان میں کام کرتے دیکھیں گے، اس بار بھی ان سے ایسا ہی کچھ پوچھا گیا۔ اگر فلم اور موسیقی کی بات کی جائے تو پاکستان میں اس وقت کرنے کو بہت کام موجود ہے، میرا خیال ہے کہ میری ضرورت ہندوستان سے زیادہ پاکستان میں ہے، کیوں کہ ہندوستان میں بہت سے بہترین اداکار موجود ہیں جو اچھی فلمیں بنارہے ہیں، اور اگر میں بھی ہندوستان میں کام کرنے چلا گیا تو پاکستان میں کام کون کرے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر فواد خان نے صرف ہندوستانی فلموں میں کام کیا، جبکہ ان کی پاکستانی فلم مولا جٹ ابھی بھی مکمل نہیں ہوئی، فواد خان کو پاکستان میں کام کرنا چاہیے۔پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ہم یہاں بہت سی فلمیں بنا سکتے ہیں، ہمیں شاہ رخ خان کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ پاکستان میں ویسے بھی شاہ رخ کی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں، کئی ہندوستانی اداکار بھی اب ہولی وڈ میں کام کررہے ہیں تو انڈین فلم انڈسٹری کا کیا ہوگا؟