نوازشریف نے پاکستان میں کرپشن کلچر کو فروغ دیا، پرویز خٹک

نوازشریف نے پاکستان میں کرپشن کلچر کو فروغ دیا، پرویز خٹک

نوشہرہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔نوازشریف نے پاکستان میں کرپشن کلچر کو فروغ دیا۔ملک کے خزانے سے کھربوں کی لوٹ مار کی وجہ سے نکالاگیاہے۔خیبرپختونخوا کے 36ارب روپے پر وفاقی حکومت قابض ہے۔آصف علی زرداری کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔قوم کو لوٹنے والے عوام کی درد کی بات کررہے ہیں۔عمران خان پاکستان کے آئندہ کے وزیراعظم ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے pk13  میں اکوڑہ خٹک سے گل ڈھیری،گل ڈھیری سے منائی،منائی سے تارخیل،تارخیل سے سورخیل روڈ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک ،ناظم اعلیٰ لیاقت خان خٹک ،ایم پی اے ادریس خان ،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل ، سابقہ تحصیل ناظم نوشہرہ رضاء اللہ خان ،اور سابقہ کمپلینٹ سیل کے چیئرمین حسین احمد خٹک بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اگر حکمران خود ہی ملک کی وسائل کی لوٹ مار اور چوری میں ملوث پائے جائے تو پھر قوم کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک سے ترقی راستے میں بہت پیچھے رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کو دوبارہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوںکے سپرد نہیں ہونے دینگے،  ماضی میں پورا صوبہ دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا اور بھتہ خوری اور اغوا ء برائے تاوان کی وارداتیں عام تھی پی ٹی آئی نے عوام کو دہشت گردی اوردیگر جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارہ دے کر امن امان کے قیام میں ایک مثال قائم کر کے پورے ملک کے لئے ایک مثالی صوبہ دے دیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس ملک نے بھی ترقی کی ہے اسے ایک ایماندار اور مخلص لیڈر ملا کیونکہ قوم کی خوشخالی ترقی ایماندار قیادت اور نظام کی شفافیت سے مشروط ہے آصف علی زدرادی اور نواز شریف نے قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر پاکستانی عوام کو دوسروں کا مختاج بنا دیا ،انہوں نے کہا کہ سی پیک کی خا طر چین کا دورہ کیا ہے سی پیک کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہو جائینگے اور روز گار کے مواقعے فراہم ہو کر غربت کا خاتمہ ہو جائیگا اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

مصنف کے بارے میں