لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ہاکی ٹورنامنٹ آسٹریلوی شہر میلبرن میں رواں ماہ 8 سے 12 نومبر تک کھیلا جائے گا۔چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی کپتانی محمد عرفان کریں گے جبکہ عمر بھٹہ کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی، ابو بکر محمود، عاطف مشتاق، حسن انور، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، محمد رضوان جونیئر، ارسلان قادر، شجیع احمد، شان ارشد، عتیق ارشد، اعجاز احمد، بلال قادر اور خضر اختر شامل ہیں۔فرحت خان کو پاکستان ٹیم کا مینیجر اور ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ملک شفقت اور محمد سرور معاون کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔


خیال رہے کہ انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی کے نام سے منعقد کیے جانے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جاپان بھی شامل ہیں۔