قومی ترانہ کی بے حرمتی پر تین سال کیلئے جیل جانا ہوگا

قومی ترانہ کی بے حرمتی پر تین سال کیلئے جیل جانا ہوگا

بیجنگ: چین میں قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے والے کو تین سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔

اس تناظر میں نیشنل پیپلز کانگریس کی مستقل کمیٹی نے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور مکاو میں بھی قومی ترانے کے احترام کے اس قانون پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ہانگ کانگ میں گزشتہ دنوں ہونے والے فٹ بال میچوں کے دوران شائقین نے اس وقت شدید شور شرابا کیا اور سیٹیں بجائیں، جب چینی ترانہ بجایا جا رہا تھا۔ ہانک کانگ کے کئی حلقے اس قانون کو   ہانگ کانگ پر چینی تسلط بڑھانے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں