ٹی 20 رینکنگ : پاکستان واپس دوسرے نمبر پر آگیا

ٹی 20 رینکنگ : پاکستان واپس دوسرے نمبر پر آگیا

لاہور: نیوزی لینڈ نے دوسری ٹی ٹوینٹی میچ میں 40سکور سے شکست دیدی ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ واپس ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر چلا گیاہے۔


تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر براجمان ہو گیا تھا تاہم پاکستانیوں کو امید تھی کہ قومی ٹیم پہلی پوزیشن پر پہنچے گی تاہم یہ خواہش اس وقت پوری ہوئی جب بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے دیدی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 3پوائنٹس کی کمی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئی اور پاکستان کی ٹیم 124پوائنٹس کے ساتھ پہلے پر براجمان ہو گئی تاہم پاکستانیوں کیلئے یہ خوشخبری زیادہ دیر کیلئے ٹھہر نہیں سکی۔دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 40رنز سے شکست دیدی ہے جس کے بعد وہ واپس اپنی پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔جبکہ بھارت کی ٹیم پانچویں پر ہے۔ویسٹ انڈیز تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔