دبنگ خان موسم کی سختی برداشت نہ کر سکے

دبنگ خان موسم کی سختی برداشت نہ کر سکے

ویانا: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اپنی ایکشن سے بھرپور فلم ” ٹائیگر زندہ ہے“ کیلئے موسم کی سختی برداشت نہ کر سکے اور خراب موسم کے باعث بیمار ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم ہدایت کار علی عباس ظفرنے کہا ہے کہ آسٹریا میں ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کے دوران خراب موسم کے باعث بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی صحت ناساز ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ جوسین ہم سکرین کے اوپر دیکھتے ہیں وہ برعکس شوٹ کے ،کافی آسان لگتے ہیں لیکن فلم کا ایک سین جو ہم نے آسٹریا میں شوٹ کیا ہے اس میں کامیابی حاصل کرناکافی مشکل رہی۔انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر زندہ ہے فلم کے کافی حصوں کیلئے ہمیں آسٹریا کے پہاڑوں پر شوٹنگ کرنی پڑی جہاں تمام وقت ایک جیسا لگتا ہے اور ہر وقت وہاں برف جمی رہتی ہے۔


اس شہر میں شوٹنگ کرنے کا مطلب ہے کہ ہر وقت غیر متوقع صورتحال کیلئے تیار رہیں۔ اس مشکل صورتحال میں پوری ٹیم نے بہت سی مشکلیں جھیلی وہی اداکار سلمان خان کی صحت بھی خراب ہوگئی لیکن پھر بھی فلم کے ایکشن سین کیلئے انہوں نے اپنی اچھی کرگردگی دکھائی۔واضح رہے کہ فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکولٹائیگر زندہ ہے میں کترینہ کیف بھی شامل ہیں،5 ممالک میں شوٹ کی جانے والی یہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔