مولانا سمیع الحق کی شہادت،خادم رضوی کی سخت مذمت

مولانا سمیع الحق کی شہادت،خادم رضوی کی سخت مذمت
فائل فوٹو

لاہور:مولانا سمیع الحق کی شہادت پر تحریک لبیک کے رہنما مولانا خادم حسین رضوی نے ا س ظالمانہ رویے کی سختی سے مذمت کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ہم مولانا سمیع الحق کے قتل کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سخت سزا ملنی چاہیے ،مولانا سمیع الحق کے طلبا اور پیروی کرنے والوں کو ان کے آخری خطاب کو چارٹر آف گائیڈینس کے طور پر لینا چاہیے۔علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ہم غیر ملکی سپانسرڈ لا مذہبیت اور برائیوں کے خلاف اکٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا سمیع الحق کو دو مبینہ قاتلوں نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا ،دوسری جانب علامہ خادم حسین رضوی نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا۔