مشن پرواز مکمل، فخر عالم دنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

مشن پرواز مکمل، فخر عالم دنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نیویارک :گلوکار فخر عالم دنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں اور انہوں نے اپنا ’مشن پرواز‘ 28 روز بعد کامیابی کے بعد مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار،اداکاراورمیزبان فخرعالم اپنا ''مشن پرواز'' مکمل کر کے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ فخرعالم نے اس مشن کی تکمیل کے ساتھ ہی دنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزازحاصل کرلیا ہے۔


فخر عالم نے اس مشن کے لیے دس اکتوبر کو امریکی ایئر پورٹ سے پہلی اڑان بھری تھی۔ انگلینڈ ، آسٹریلیا ،جاپان ، روس سمیت سمیت 24 سے زائد ممالک کی فضاو¿ں کو پارکرکے ہیوسٹن پہنچے۔


فخر عالم نے پورے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا نام ہوا بازی کی تاریخ میں لکھا جا چکا ہے۔فخر عالم کو فلوریڈا میں ان کے قریبی دوست اور ایوی ایشن کے لوگوں نے مبارک باد پیش کی اور ان کے حوصلے عزم کو سراہتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

1244672d8f54517ac50fd22a68410582

اس مشن کے تحت وہ دنیا کے مختلف ممالک کے 22 اسٹاپس پر گئے جن میں کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، برطانیہ، مصر، بحرین، ڈھاکا، بینکاک، جکارتا، سنگاپور، آسٹریلیا، فلپائن، جاپان، روس، الاسکا، دبئی اور فلوریڈا شامل ہیں۔


اس مشن کے دوران فخر عالم کو روس کے ایئر پورٹ پر ویزہ ایکسپائر ہونے کی بناء پر حراست میں بھی لیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی تھی۔ بعدازاں دفتر خارجہ نے نوٹس لے کر پاکستانی سفارت خانے کو گلوکار کی مدد کی ہدایت کی تھی اور انہیں ویزہ فراہم کردیا گیا تھا۔

26a7c5ebc21139569b471a95796343b9


فخر عالم کل فلوریڈا سے مشن پرواز مکمل کرکے پاکستان پہنچ جائیں گے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مشن پرواز کا خواب بھلے ان کا ہے لیکن یہ وطن عزیز سے منسلک ہے، اس کے تحت دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت عکس پیش ہوگا اور دنیا کو پتہ چلے گا کہ ہمارے پاس ڈاکٹرز، انجینئرز، گلوکار، سائنسدان اور ہوا باز سب موجود ہیں۔‘

فخر عالم کا مزید کہنا تھا کہ وہ مشن پرواز کے ذریعے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مشن کی تکمیل پرفخرعالم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراس حوالے سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔