پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کتنے دن تک ہے؟ دیکھتے ہیں،فواد چوہدری

 پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کتنے دن تک ہے؟ دیکھتے ہیں،فواد چوہدری

کراچی:  وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ 

تفصیلات کےمطابقوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی الیکشن انتظامیہ کی مدد سے نہیں جیتا جائے گا۔  گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں کراچی کا اہم کردار ہے۔ 1970 کے بعد کراچی کو اب بڑی نمائندگی ملی ہے۔

صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کبھی فالودہ والا اور کبھی رکشے والے کے پاس سے اربوں روپے نکل آتے ہیں۔ سندھ میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہے۔ دیکھتے ہیں وہ کتنے دن چلتی ہے۔

گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے کراچی کا انفرا اسٹرکچر بہتر ہوگا۔