مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفشیش میں پولیس کی عدم دلچسپی

مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفشیش میں پولیس کی عدم دلچسپی

راولپنڈی: جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے معاملہ پر پولیس کی عدم دلچسپی، سی ٹی ڈی نے تفتیش سے علیحدگی اختیار کر لی۔ ہائی پروفائل قتل میں پولیس مولانا سمیع الحق کے زیر استعمال موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل نہ کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش میں پولیس کی روایتی سستی اور غیر سنجیدگی، تین روز میں کوئی  پیشرفت نہ ہو سکی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ تفتیش سے الگ، ہائی پروفائل قتل کو دبائے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

جے یو آئی (س) کے سربراہ کے قتل کو تین دن گزر گئے، مگر تفتیش آگے نہیں بڑھی، پولیس نے صرف دو دفعہ کرائم سین کا دورہ کیا مگر اب تک مولانا سمیع الحق کے زیر استعمال موبائل فون کا ڈیٹا تک حاصل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس یہ تک معلوم نہیں کر پائی کہ مولانا سمیع الحق کو زخمی حالت میں کس نےاور کیسے ہسپتال پہنچایا، تحقیقاتی ٹیم کو مولانا کے گھر سے کچھ مواد ملا تھا جس پر پولیس پردہ ڈال رہی ہے۔