آزادی مارچ کے سیاسی حل کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب ، وزیراعظم خطاب کریں گے

آزادی مارچ کے سیاسی حل کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب ، وزیراعظم خطاب کریں گے

اسلام آباد:آزادی مارچ کے سیاسی حل کیلئے حکومت نے معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا، قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب کر لیا گیا جس میں وزیراعظم خطاب کریں گے۔


معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں اٹھایا جائے گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کی شام 4 بجے طلب کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرینگے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی اور دھرنے کے مقاصد پر بھی بات ہوگی۔