پاکستان کو آئی ایم ایف سے 46 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 46 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان
کیپشن: آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کرینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا دوسرا اور آخری مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں آئی ایم ایف کو جولائی تا ستمبر ٹیکس وصولیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو 46 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کرینگے اور ان کے علاوہ پاکستانی وفد میں سیکرٹری خزانہ، گورنر سٹیٹ بنک، چئیرمین ایف بی آر بھی شامل ہوں گے۔ پالیسی لیول مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن ہیڈ ارنستو رمیزو رنگو کریں گے۔

اجلاس کے دوران آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی اور اکتوبر سے دسمبر تک اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔