نیب کا مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

 نیب کا مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: نیب نے مریم نواز شریف کی چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، چودھری شوگر مل کیس میں مریم نواز کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ وہ مکمل صحت مند ہیں اور بیمار بھی نہیں۔ اس کے علاوہ وعدہ معاف گواہ عبداللہ ناصر لوتھا نے بھی شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کروا رکھا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق، نیب  کی جانب سے قانونی مشاورت کے بعد مریم نواز شریف ضمانت کے بارے میں عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں رواں سال 8 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے مریم نواز پر منی لانڈرنگ کے الزامات بھی لگائے گئے۔

 

مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔ جس میں وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ ان کی موکلہ مریم نواز کا چودھری شوگر ملز میں کبھی بھی متحرک کردار نہیں رہا۔