امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ اور جوبائیڈن میں مقابلہ جاری

Indiana، Donald Trump، US Election 2020
کیپشن: فائل فوٹو، US Election 2020

واشنگٹن:سپر پاور امریکا کا صدر کون ہوگا؟ کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ری پبلکن کے 74 سالہ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک کے 77 سالہ جوبائیڈن ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ ارلی ووٹنگ اور ڈاک کے ذریعے 10 کروڑ لوگ حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ اس الیکشن میں 23 کروڑ سے زائد امریکی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ماضی کے نتائج کے مد نظر ریاست اوہائیو میں کامیابی حاصل کرنیوالا امیدوار ہی صدارتی انتخابات میں کامیابی سمیٹتا آیا ہے ۔ امریکاکاالیکٹورل کالج 538 ووٹوں پرمشتمل  ہے جبکہ  صدارتی انتخابات میں جیت کے لئے  270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں اور جو امیدوار یہ ووٹ حاصل  کریگا امریکی صدر بننے کا اہل ہوگا۔

جوبائیڈن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔264الیکٹورل ووٹ

ڈونلڈ ٹرمپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔214 الیکٹورل ووٹ

اوہائیو میں ٹرمپ کی جیت:

امریکی صدارتی انتخابات میں سب سے اہم ریاست اوہائیو میں ٹرمپ نے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ جوبائیڈن کے مقابلے میں انہوں نے 18 الیکٹورل ووٹ اپنے نام کئے۔

جوبائیڈن کی ورجینیا میں جیت:

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی صدارتی انتخابات میں مخالف امیدوار جوبائیڈن نے ریاست ورجینیا میں میدان مار لیا اور13 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

ٹرمپ کی میسیسیپی میں جیت:

جوبائیڈن کو ریاست میسیسیپی میں ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اس ریاست میں 6 الیکٹورل ووٹ اپنے نام کئے۔

جوبائیڈن کی واشنگٹن،اوریگن اور کیلیفورنیا میں جیت:

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اہم ریاستوں واشنگٹن،اوریگن اور کیلیفورنیا میں کامیابی سمیٹتے ہوئے 12،7 اور 55 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے ٹرمپ کو شکست سے دوچار کیا۔

ٹرمپ کی وائیومنگ کی جیت:

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے مقابلے میں ریاست وائیومنگ میں 3الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹ لی۔

جوبائیڈن کی ہمپشائر  اور الینوس میں جیت:

جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ریاست ہمپشائر میں مات  دیتے ہوئے 4  جبکہ ریاست الینوس میں 20الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

ٹرمپ کی یوٹاہ ، کنساس اور میسوری میں جیت:

صدارتی انتخابات میں دو امریکی ریاستوں یوٹاہ ، کنساس اور میسوری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو شکست دیتے ہوئے 6،6  اور 10 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

جوبائیڈن کی نیو میکسیکو میں جیت:

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو میکسیکو میں شکست دیتے ہوئے 5 الیکٹورل ووٹ اپنے نام کئے۔

ٹرمپ کی الباما اور جنوبی کیرولینا میں جیت:

امریکی صدارتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو دو اور ریاستوں الباما اور جنوبی کیرولینا میں شکست دیتے ہوئے 9،9 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں۔

جوبائیڈن کی کولوراڈو  میں جیت:

ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن نے ریاست کولوراڈو میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست کولوراڈو میں 9 الیکٹورل ووٹ اپنے  نام کئے۔

ٹرمپ کی شمالی ڈکوٹا میں جیت:

امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ نے ایک اور ریاست میں جوبائیڈن کو شکست دیتے ہوئے شمالی ڈکوٹا میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

جوبائیڈن کی کنیکٹیکٹ میں جیت:

ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک کے امیدوار جوبائیڈن نے 7 الیکٹورل ووٹ اپنے نام کئے۔

ٹرمپ کی جنوبی ڈکوٹا میں جیت:

امریکی صدارتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ریاست جنوبی ڈکوٹا میں جوبائیڈ ن کو شکست دیتے ہوئے 3الیکٹورل ووٹ لئے۔

جوبائیڈن کی نیویارک میں جیت:

ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں صدارتی امیدوار جوبائیڈ ن نے ریاست نیویارک میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور 29الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

ٹرمپ کی ارکنساس میں جیت:

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ریاست ارکنساس میں کامیابی سمیٹتے ہوئے جوبائیڈن کو شکست دے دی اور 14الیکٹورل ووٹ  اپنے نام کئے۔

جوبائیڈن کی نیو  جرسی میں جیت:

جوبائیڈ ن نے امریکی صدارتی انتخابات میں  ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو جرسی میں شکست دیتے ہوئے 14الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی مغربی  ورجینیا میں جیت:

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ریاست مغربی ورجینیا میں کامیابی اپنے نام کرلی ہے اور جوبائیڈ ن کے مقابلے میں 5الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔

ٹیناسی میں ٹرمپ کی جیت:

جوبائیڈ ن کو ایک اور ریاست میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹیناسی میں کامیابی سمیٹتے ہوئے 11الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔ ٹرمپ نے 2016 میں اسی ریاست میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اوکلاہاما میں ٹرمپ کی جیت:

ریاست اوکلاہاما میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے جوبائیڈ ن کو شکست دے دی ہے جبکہ ٹرمپ نے 7 الیکٹورل ووٹ اپنے نام کئے۔

میری لینڈ میں جوبائیڈن کی جیت:

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ایک اور ریاست میں شکست کازہر پینا پڑا ہے اور  ریاست میری لینڈ میں جوبائیڈ ن نے 10 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کرلی ہے۔

ڈسٹرکٹ آف کولمیبا میں جوبائیڈ ن کی جیت:

امریکی ریاست کولمبیا میں بھی جوبائیڈن نے ٹرمپ کو مات دیتے ہوئے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

ڈیلاویئر میں جوبائیڈن کی جیت:

ایک اور امریکی ریاست ڈیلا ویئر میں جوبائیڈ ن نے ٹرمپ کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے۔

میسا چوسٹس میں جوبائیڈن کی جیت:

امریکی صدارتی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جبکہ جوبائیڈ ن نے ریاست میسا چوسٹس میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن میساچوسٹس میں 11الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔

ورمونٹ میں جوبائیڈن کی فتح:

ریاست ورمونٹ میں جوبائیڈن نے فتح حاصل کر لی ہے۔ اس فتح کیساتھ ڈیموکریٹک امیدوار نے الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں اپنا کھاتہ کھول لیا ہے۔ امریکی ریاست ورمونٹ میں 3 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ 

کینٹکی میں ٹرمپ کی جیت:

امریکی ریاست کینٹکی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو شکست دیدی۔ کینٹکی میں 8الیکٹورل ووٹ ہیں۔کینٹکی میں جیت کیساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس 19 الیکٹورل ووٹ ہو گئے۔ 

انڈیانا میں ٹرمپ کی جیت: 

امریکی ریاست انڈیانا میں ٹرمپ نے میدان مار لیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے  11 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے۔ وائٹ ہاؤس میں انٹری کیلئے 270 ووٹ درکار ہیں۔ 

جوبائیڈن کا پنسلوینیا میں خطاب:

ڈیموکریٹک کے صدراتی امیدوار  نے پنسلوینیا سے حامیوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ جوبائیڈن نے الزام لگایا ہے کہ ری پبلیکنز نے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے آج انتخابات پر سوال اٹھا کر جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔ انہوں کہا کہ افریقی امریکیوں کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔ ڈیموکریٹک کے امیدوار نے توقع ہے کہ ووٹرز کی تعداد 150 ملین ہو گی۔ جوبائیڈن نے کہا کہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے والوں میں 54 فیصد خواتین ہیں لیکن سی این این کی رپورٹ کے مطابق خواتین ووٹرز کی تعداد 53 فیصد رہی ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق مردوں کے ووٹوںکی شرح 47 فیصد رہی۔  امریکی انتخابات میں 13 فیصد لوگوں ایسے تھے جنہوں نے پہلی بار ووٹ ڈالے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ:

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےخیالات کا اظہار کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ابتدائی انتخابی نتائج پرخوشی کااظہار کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک سےبہت اچھےنتائج آرہےہیں،ملک بھر میں ہماری کارکردگی بہترین ہے، شکریہ۔

جوبائیڈ ن کا ٹوئٹ:

70ae9a71706e03ba8e97fcc76efd497e

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈ ن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ یہ وقت ہمارا ہےوہمیں ثابت کرنا ہو گا، نفرت سے زیادہ طاقتور پیار ہے، خوف سے زیادہ امیداوراندھیرے سے زیادہ روشنی طاقت رکھتی ہے جبکہ عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی۔

f51223420937ca0d5ed3a2504a584f7b