کنٹرول لائن پر رہنے والوں کی سیکیورٹی کو پاک فوج ہر حال میں یقینی بنائے گی، آرمی چیف

 Pakistan,Chief of Army Staff,Pak Army,defend LOC,India
کیپشن: فوٹو/آرمی چیف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے جوان کنٹرول لائن پر رہنے والوں کی سیکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنائے گی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ اس دوران آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ فارمیشنز کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو راولپنڈی چھاؤنی کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت اور سول انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی افواج کا نشانہ بننے والے شہریوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر رہنے والوں کی سیکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی تھی جس کے نیتجے میں 45 شہری زخمی ہو گیا تھا۔ بھارتی فوج نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے لائن آف کنڑول پر باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 45 سالہ شخص زخمی ہو گیا تھا اور اس کو بعد میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا۔ 

واضح رہے کہ 29 ستمبر کو جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فورسز نے باروہ اور تندر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیق وطن کی راہ میں شہید ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ 9 سمتبر کو بھی بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے بیدوری سیکٹر میں پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار لیاقت شہید گیا تھا جن کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے تھا۔ 

گزشتہ مہینوں سے بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہری آبادی پر کی جانے والی فائرنگ سے متعدد شہری اور جوان شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔