حکومتی فیصلہ نہیں مانتے، فیس میں کوئی رعایت نہیں دیںگے: پرائیویٹ سکولز کا اعلان

حکومتی فیصلہ نہیں مانتے، فیس میں کوئی رعایت نہیں دیںگے: پرائیویٹ سکولز کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

پشاور : خیبر پختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں نے فیسوں میں رعایت کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا ہے ۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے واضح کیا ہے صوبائی حکومت پہلے حکومت  سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں 50فیصد رعایت کا اعلان کرے۔

 نیو نیوز کے مطابق پرائیویٹ سکولز کا کہنا ہے کہ حکومت نجی تعلیمی ادروں پر 10 سے 20 فیصد رعایت کے فیصلے کو جبراً نافذ کرنا چاہتی ۔

نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم پین نے صوبائی حکومت کی جانب سے طلبہ کے فیسوں میں رعایت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر حکومت چاہتی ہے کہ نجی تعلیمی ادارے فیسوں میں رعایت کریں تو پہلے حکومت تعلیم پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں پر عائد ٹیکسز 3سال کےلئے ختم کردیں۔

 صوبائی حکومت سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں فیس کمی کا اعلان کرے اور سرکاری جامعات کو مالی خسارے سے نکالنے کےلئے اقدامات کریں۔