ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی، پی سی بی

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی، پی سی بی
کیپشن: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی، پی سی بی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی جب کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی 2 سیریز کھیلے گی۔ دونوں سیریز کے تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔