پنجاب حکومت نے ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی
کیپشن: پنجاب حکومت نے ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھرتیاں میرٹ کی بنیادوں پر ہوں گی، بھرتیوں کا میرٹ تعلیم اور تجربہ ہے۔ 

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ یہ بھرتیاں مرحلہ وار ہوں گی، جہاں پہلے مرحلے میں 16 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن اپنی مرضی کی چیزیں دیکھنا چاہتی ہے۔ حکومت کا کام یہ نہیں کہ اپوزیشن کی آنکھیں کھولے اور عوام جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے آئی جی پولیس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس کے تبادلے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔