مضرصحت مشروبات اور سگریٹ پر ٹیکس لگانے کی سمری موخر

مضرصحت مشروبات اور سگریٹ پر ٹیکس لگانے کی سمری موخر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مضر صحت میٹھے مشروبات اور تمباکو پر ٹیکس لگانے کی سمری موخر کر دی  ہے۔ کمیٹی نے گندم کی درآمد سے متعلق چھٹا ٹینڈر کھولنے کی منظوری موخر جبکہ افغانستان کو گندم کی فراہمی کی سمری منظور کرلی۔ 

وفاقی وزیر عمرایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 15 نکاتی ایجنڈے میں سے 11 نکات کی منظوری دی گئی۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد کے کارخانوں کیلئے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی سمری اور پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی ہے۔

کمیٹی نے پاور ڈویژن کے اخراجات کیلئے 3کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی سمری کی منظوری دی گئی۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کیلئے سکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کی سمری اور کے پی کے تیل و گیس نکالنے والے اضلاع میں گیس نیٹ ورک کی بحالی کی منظوری دے دی گئی۔

 اجلاس میں اسٹریٹیجک سٹیٹ پالیسی فریم ورک کی منظوری دیدی گئی جبکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کی سمری موخر کر دی گئی۔