آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل عمران پر حملہ سازش ہے، ایک ملزم سے فوری بیان دلوا کر دیگر کو فرار کروادیا گیا: شیخ رشید 

آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل عمران پر حملہ سازش ہے، ایک ملزم سے فوری بیان دلوا کر دیگر کو فرار کروادیا گیا: شیخ رشید 
سورس: File

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل عمران خان پر حملہ سنگین ترین سازش ہے۔ اس میں غیرملکی اور مقامی دونوں ملوث ہیں۔ 

  

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ملزم سےفوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔  اہم تعیناتی سے پہلے عمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے۔ آج 2 بجے لال حویلی میں احتجاجی جلسے سےخطاب کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگرعمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی ۔  عمران خان پرحملہ کرنےوالےزیادہ منظم سازش کےآلہ کار تھے۔ جو جیل ہمارے لیے بنائی گئی ہے اس میں 77 وزرا نے رہنا ہے ۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کو گوانتاناموبے جیل بنا دیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں