عمران خان پر حملہ :وزیر اعظم نے اتحادیوں کو بلالیا، آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا،اہم فیصلے متوقع 

عمران خان پر حملہ :وزیر اعظم نے اتحادیوں کو بلالیا، آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا،اہم فیصلے متوقع 
سورس: File

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہورہا ہے۔چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان قاتلانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ۔اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔

اجلاس میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی اہم فیصلےمتوقع ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں