عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور 

عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور 
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ  نے عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11نومبر کو جواب طلب کرلیا

عدالت نےدرخواست کےقابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیاتھا۔آج لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمودسیٹھی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے۔  نااہل شخص کسی سرکاری، حکومتی عہدے یاسیاسی جماعت کی سربراہی نہیں کرسکتا۔ نااہلی کےبعدعمران خان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ کے عہدے پررینےکا کوئی قانونی جواز نہیں رکھتے۔

درخواست گزار کے مطابق عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹائے۔  عدالت تحریک انصاف کو نیا چیئرمین مقرر کرنے کا بھی حکم دے۔

مصنف کے بارے میں