ڈو اینڈ ڈائی میچ ،آسٹریلیا کا افغانستان کو فتح کیلئے 169 رنز کا ہدف 

ڈو اینڈ ڈائی میچ ،آسٹریلیا کا افغانستان کو فتح کیلئے 169 رنز کا ہدف 
سورس: Twitter

ایڈیلیڈ:  ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ گلین میکس ویل نے 32 گیندوں 54 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 25، کیمرون گرین 3، مچل مارش 45، اسٹیون سمتھ 4، مارکس اسٹوئنس 25، کپتان میتھیو ویڈ 6، پیٹ کمنز صفر جبکہ کین رچرڈسن ایک رنز بناسکے۔

     افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے 3، فضل الحق فاروقی 2 جبکہ راشد خان اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔ ہار کی صورت میں میزبان ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل ہوجائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں