لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعے کی ابھی تک ایف آئی آردرج نہیں ہوئی ،خواجہ آصف

لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعے کی ابھی تک ایف آئی آردرج نہیں ہوئی ،خواجہ آصف

 سیالکوٹ :وزیر دفاع  خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کل کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کامیڈیکل تک نہیں ہوا اور نہ ہی   ابھی تک ایف آئی آردرج نہیں ہوئی ہے۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے  اسلام آباد سے سیالکوٹ پہنچنے میں تاخیر ہوئی ہے ۔ کل بھی اسمبلی میں موجودہ صورتحال پراظہار خیال کیا،  ان کا کہنا تھا لانگ مارچ کا واقعہ  قابل مذمت ہے، ایسے واقعات سے سیاسی فائدہ نہیں  اٹھانا چاہیئے  ۔

وزیر دفاع خواجہ  آصف نے کہا کل کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کامیڈیکل تک نہیں ہوا  اور نہ ہی واقعے کی ابھی تک کوئی  ایف آئی آردرج  کروائی گئی ،وزیراعظم شہبازشریف،راناثنااللہ اورڈی جی آئی ایس  آئی کو کیوں ٹارگٹ کیاجارہاہے؟ عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت  کی تھی ۔ عمران خان کہتے  تھے پرویزالہیٰ  پنجاب کا سب سے بڑاڈاکو  ہے اور پھر اسی  ڈاکو کووزیراعلیٰ بنادیا،پتانہیں عمران خان کو پرویزالہیٰ میں کیاجادونظرآیا 
 
خواجہ  آصف کا کہنا تھا ملزم کی تین ویڈیواب تک لیک ہوچکی ہیں، بہت سی باتیں ہیں تفصیل میں جاناضروری ہے، سیاسی بیان بازی سے کام نہیں لیناچاہیے، پی ٹی آئی کےلانگ مارچ میں کوئی رش نہیں تھا،  ان کی شعبدہ  بازی زیادہ دیرنہیں چلےگی، عمران خان  کا بڑا  مسئلہ آرمی چیف کی تقرری کاہے، عمران خان کی سوچ تھی مرضی کاآرمی چیف لگا کر  5سال حکومت کروں گا ۔

خواجہ آصف نےمزید کہا  سب سے زیادہ آرمی چیف نوازشریف نے تقررکیے، موجودہ  وزیراعظم نے آرمی چیف کی تقرری کرنی ہے،  مقررہ وقت  پر  نئےآرمی چیف کی تقرری ہوگی ۔