معاشرتی تباہی سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے ، امام کعبہ

 معاشرتی تباہی سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے ، امام کعبہ

مکہ معظمہ: امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی عائد  ہونا ضروری ہے اس سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے انچارج عبدالرحمان السدیس نے جمعے کے خطبے میں کہا کہ سوشل میڈیا پر  مشہور شخصیات اپنی  شہرت کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کر  تے ہیں ۔اپنی نجی زندگی کو شیئر کرتے ہیں جس  لوگوں میں  احساس محرومی  پیدا ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  بچوں کی اچھی تربیت کے لیے ضروری ہے انھیں سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے۔

 سوشل میڈیا کی معروف شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئےعبدالرحمان السدیس  نے کہا   چھوٹ اور لغو  باتوں  کی تشہیر سے بچو اور اللہ سے ڈرو۔ سچے مذہب کی دعوت دو اور  نیکی کو فروغ دو۔

امام کعبہ  شیخ عبدالرحمان السدیس نے حکومتی سطح پر  سوشل میڈیا پر پابندیوں اور اسے ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی  پر زور دیا ۔