ہانگ کانگ میں ہزار سال پرانا سرامک پیالہ 37.7 ملین ڈالر میں نیلام

ہانگ کانگ میں ہزار سال پرانا سرامک پیالہ 37.7 ملین ڈالر میں نیلام

ہانگ کانگ میں ایک ہزار سال پرانا پرسلین سے بنا پیالہ 37.7 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام کر دیا گیا۔

بنکاک کے نیلام گھر میں چائنہ پرسلین سے بنے ایک ہزار سال پرانے پیالے کی نیلامی 10.2 ڈالر سے شروع ہوئی اور 20 منٹ بعد ٹیلی فون پر موصول ہونے والی بلند ترین پیشکش 37.7 ملین ڈالر پر ختم ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ پیالہ برش دھونے کے لئے ڈیزائن کیا گیا معلوم ہوتا ہے، 13 سنٹی میٹر قطر کا پیالہ ہاتھ سے بنا اور نیلے رنگ سے گلیس کیا گیا ہے۔

اس پیالے نے ماضی میں وائن کپ کی نیلامی کا ریکارڈ توڈ دیا ہے ٴ جسے 2014 میں 36.5 ملین ڈالر میں نیلام کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں