آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری,اظہر علی 8ویں نمبرپر براجمان ،باﺅلرز میں یاسرشاہ 15ویں نمبر پرپہنچ گئے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری,اظہر علی 8ویں نمبرپر براجمان ،باﺅلرز میں یاسرشاہ 15ویں نمبر پرپہنچ گئے

دبئی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین باﺅلر میں کوئی بھی پاکستانی باﺅلر شامل نہیں اور نہ ہی آل راﺅنڈر میں کوئی پاکستانی جگہ بنا سکا ،تاہم بلے بازی میں اظہرعلی 763پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پرموجود ہیں۔


سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اپنی درجہ بندی میں نمایاں بہتری لانے میں ناکام رہا۔سری لنکا کے خلاف میچ میں آٹھ وکٹیں لینے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ عمدہ کارکردگی کے باوجود کوئی ترقی نہ پا سکے اور 15ویں پوزیشن پر برقرار رہے البتہ محمد عباس تین درجے ترقی پا کر 42ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بلے بازوں میں ڈیبیو کرنے والے حارث سہیل 76 اور 34 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیسٹ درجہ بندی میں براہ راست 71ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ شان مسعود چھ درجے ترقی پا کر 105ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

155 اور سات رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل 13 درجے ترقی کے بعد 20نمبر پر آگئے ہیں جبکہ نروشن ڈکویلا نے پانچ اور دمتھ کرونارتنے نے 20 درجے ترقی پائی.