کراچی میں 2سر والے بچھڑے کی پیدائش

کراچی میں 2سر والے بچھڑے کی پیدائش

کراچی:کراچی میں ایک ایسی پیدائش جس نے سب کو حیران کر دیا، کراچی کے ایک فارم میں دو سر والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے یہ واقعہ ایک مقامی فارم ہاوس میں پیش آیا،فارم کے مالک کا کہنا کہ یہ اللہ کا ایک معجزہ ہے۔ بھینس کا یہ بچھڑا 27ستمبر کو کراچی میں پیدا ہوا۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے دوسر والا بچھڑا مکمل صحت مند ہے اور اسکے چار آنکھیں،چار ہی کان اور دو منہ ہیں،یہ ایک جنیاتی خرابی جس کے ہونے کے چانسز بہت کم ہیں۔اس بچھڑے کا ساتھ ایک مسلہ بھی اس کی ٹانگیں اور سر بھاری ہیں جس کی وجہ سے یہ کھڑا نہیں ہو سکتا یہ اپنی ماں سے دودھ بھی نہیں پی سکتا اس وجہ سے اسے فیڈر سے دودھ دیا جا تا ہے۔

فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ مجھے فون اس بچے کی پیدائش کی اطلاع ملی تو فورا اس دیکھنے کے لیے فارم پہنچا اور اللہ کے اس معجزے کو دیکھ کر حیران ہوا میں سخت حیران ہوا کہ اسکا ایک سر ٹھنڈا اور ایک گرم تھا۔

اس جنیاتی خرابی کے نتیجے میں پیدا ہونے والوں کے دو دماغ ہوتے ہیں ہر ایک دماغ اپنے مطابق فنکشن کرتا ہے فارم کے مالک کا سلمان کا کہنا ہے کہ میں اس زندہ دیکھنا چاہتا ہوں یہ نارمل زندگی گزارے یہ میری خواہش ہے۔