فوجی عدالت سے سزا یافتہ 3 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

فوجی عدالت سے سزا یافتہ 3 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

راولپنڈی:3 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی.تینوں دہشتگردوں کوخیبرپختونخواکی جیل میں پھانسی دی گئی.پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں ساجد ،بہرام شیر اور فضل غفار شامل ہیں ۔

آئی پی ایس آر کے مطابق  پھانسی پانےوالا دہشتگرد ساجدولد ابراہیم کالعدم تنظیم کا رکن تھا.دہشتگرد ساجد پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پرفائرنگ میں ملوث تھا.طیارے پر حملے میں خاتون جاں بحق اور 2 مسافر زخمی ہوئے تھے. دہشتگرد فضل غفار سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ۔دہشتگرد ساجد پیر اسرار اور اسکےخاندان کے 8 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ دہشتگردوں کاٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا۔تینوں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم کیا ۔