جامعہ کراچی کے لاپتہ پروفیسر محمد اسماعیل گھر پہنچ گئے

جامعہ کراچی کے لاپتہ پروفیسر محمد اسماعیل گھر پہنچ گئے

کراچی: جامعہ کراچی کے لاپتہ ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر محمد اسماعیل واپس گھر پہنچ گئے۔ لاپتہ ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر کا تعلق جامعہ کراچی کے شعبہ اصول دین سے ہے اور ان کی گمشدگی سے متعلق اہلخانہ نے چند روز قبل جامعہ کے سیکیورٹی ایڈوائزر کو درخواست بھی دی تھی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ پروفیسر محمد اسماعیل کو 15 ستمبر کی رات کچھ افراد گھر سے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں