عراق کے سابق کرد صدر جلال طالبانی انتقال کر گئے

عراق کے سابق کرد صدر جلال طالبانی انتقال کر گئے

برلن: عراق کے سابق صدر اور عراقی کرد رہنما جلال طالبانی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ طالبانی 2005ء سے 2014ء تک عراق کے صدر رہے جب 2012ء میں ان کے دماغ کی شریان پھٹنے سے کئی جسمانی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور وہ عہدے سے سبک دوش ہو گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2005ء سے 2014ء تک عراق کے صدر کے طور پر فرائض انجام دینے والے جلال طالبانی برلن کے ایک ہسپتال میں گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں۔

وہ صدر کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے غیر عرب شخص تھے جبکہ انہیں عراق کو متحد کرنے والی شخصیت قرار دیا جاتا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں