موت سے قبل کیا ہوتا ہے، ماہرین کا اہم انکشاف

موت سے قبل کیا ہوتا ہے، ماہرین کا اہم انکشاف

نیویارک:موت ایک ایسی حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے اور ہر خاص اور عام کو ایک نہ ایک دن موت کا مزہ چکھنا ہے۔سائنسدانوں نے ایک تحقیق کی جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ موت سے قبل انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
سینٹر فار ہوسپلسی اینڈ پالیاٹیو کیئر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے اختتام پرانسان کو خواب آتے ہیں جو بار بار اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اس کا دنیا سے جانے کا وقت قریب ہے اور اکثرایسے خواب سکون بخش، حقیقت پسندانہ اور معنویت کے حامل ہوتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ بیشتر افراد کو ایسے خوابوں یا کھلی آنکھوں سے تصور میں مرحوم رشتے دار اور دوست نظر آتے ہیں جبکہ کئی بار زندہ افراد بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔
ان کے بقول ' مرحوم افراد کو دیکھنا ذہنی طور پر زیادہ اطمینان بخش ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر موت کا وقت قریب آنے پر ان مرحوم پیاروں کا نظر آنا بہت زیادہ ہوجاتا ہے جو لوگوں کو ذہنی طور پر آخری وقت کے لیے تیار کرنے میں مدد دیتا ہے۔